کراچی (روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 18 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ماکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 1518 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 151 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ،اسٹاک مارکیٹ میں 31 کروڑ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 21 ارب روپے رہا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 22 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے