راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ایکسپلورر سکول اور آکسفورڈ سکول کے زیر اہتمام گزشتہ روز فٹ بال گراؤنڈ گلبرگ گرینز میںرنگا رنگ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔
فیسٹول میں سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر ، آسٹرون کالج سکیم تھری کے پرنسپل علی عزیر بٹ ، ممبر صوبائی اسمبلی تنویر اسلم راجہ اور ڈائریکٹر سکول سمیر عباسی کے علاوہ اساتذہ، طالب علموں اور والدین نے شرکت کی ،پروگرام میں مختلف کیٹیگریز کی دوڑیں، میوزیکل چیئر، آرٹ اینڈ ڈرائنگ، ذہنی آزمائش کے مقابلے، بچوں کی دلچسپی کی متعدد سرگرمیاں شامل تھے،
ایکسپلورر سکول اور آکسفورڈ سکول کے تمام ہونہار طلباءوطالبات نے اس ایونٹ میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے ٹیلنٹ اور پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لائے،فیسٹول کی مہمان خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر نے کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے،
مزیدپڑھیں:شوکت بسرا قرآن مجید لیکر الیکشن کمیشن پہنچ گئے، اہم شخصیت سے بڑا مطالبہ کر دیا
انہوں نے سکول انتظامیہ کی طرف سے سپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر مبارک باد دی،والدین نے سپورٹس گالا جیسی غیر نصابی اور جسمانی ورزش پر مشتمل سرگرمیوں کے انعقاد اور کامیابی پر پرنسپل اور دیگر اساتذہ کے احسن اقدام کو سراہا،سکول کے ڈائریکٹر سمیر عباسی نے مہمان خصوصی کویادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔











