حافظ آباد: غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائی، 880 بوری چینی اور 1100 کارٹن گھی قبضے میں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائی چینی اور گھی کے دو گودام سیل کر کے 880بوری چینی اور گھی کے 1100 کارٹن قبضہ میں لے لیئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے اور اشیائے خوردونوش کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا تفریق کاروائیاں کی جار ہی ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تحصیلدار قیصر ریاض نے کولوروڈ سبزمنڈی کے قریب مہر عمران اور باؤ شیخ کے کریانہ کے دو گوداموں پر چھا پہ مار کروہاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی جانے والی چینی کی 880بوریاں اور گھی کے 1100کارٹن قبضہ میں لے کر دونوں گوداموں کو سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنرکاکہنا تھا کہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے دامون اشیاء فروخت کرنے والے دوکاندار،تاجر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ایسے دوکانداروں کے خلاف بلا تفریق اور سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائینگی۔

مزید خبریں