کینبرا(روشن پاکستان نیوز)درجنوں تارکینِ وطن مبینہ طور پر مغربی آسٹریلیا کے ایک دور دراز حصے میں کشتی کے ذریعے اترے ہیں جس سے ملک کی سرحدی تحفظ کے صفر رواداری کے نظام پر سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تقریبا تین درجن غیر ملکی شہری جمعہ کو مقامی لوگوں کو اس وقت ملے جب وہ شمال مغربی آسٹریلیا کے جزیرہ نما ڈیمپیر میں ساحل کے قریب الگ الگ گروہوں میں جا رہے تھے۔
رہائشی میلیسا اسمتھ کے حوالے سے بتایا گیاکہ موسم بہت گرم تھا۔ ان میں سے کچھ چکرا رہے تھے اور تھوڑا لڑکھڑا رہے تھے۔
تارکینِ وطن جن میں سے کچھ کی پارک میں آرام کرتے ہوئے تصویر کھینچی گئی، نے کہا کہ وہ ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے تھے اور ان میں سے ایک نے مبینہ طور پر بتایا کہ اس نے پناہ حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔
آسٹریلوی بارڈر فورس نے تصدیق کی کہ وہ آسٹریلیا کے شمال مغرب میں کارروائی کر رہی تھی لیکن مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔