ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدے اور ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پاکستان سے متعلق ایک معاہدے اور ایک مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی گئی۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور میں تعاون اور باہمی مدد کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
علاوہ ازیں، سعودی عرب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔