اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو نئے نوٹ جاری کرنا شروع کر دیئے

کراچی(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کرنا شروع کر دیئے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کو عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک اس وقت بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں سال ماہ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے گا۔ تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی اور مؤثر فراہمی ہو۔ اس کے لیے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کی شاخیں عوام کو عید کے لیے نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی۔

مزید خبریں