وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہونگے ، وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہو گا۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عالمی امن و سلامتی کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار

مزید خبریں