دبئی(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر 2025ء کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اپنے سرکلر میں کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں یکم سے 3 شوال 1446 ہجری تک تعطیلات ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری دفاتر میں چار شوال سے دوبارہ کام کا آغاز ہو جائے گا۔
پرائیویٹ سیکٹر کی عید کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے، قوی امکان ہے کہ سرکاری ملازمین کی طرح ہی پرائیویٹ ملازمین کو چھٹیاں ملیں گی۔
مزید پڑھیں: عیدالفطر 30 مارچ کو ہو گی یا 31 کو ؟ ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں