اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ثابت کیا کہ قومی سلامتی ان کے لیے اہم نہیں ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا کہ ان کی پہلی اور آخری ترجیح بانی ہیں۔ “بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں” یہ ان کا نصب العین ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا کہ قومی سلامتی ان کے لیے اہم نہیں۔ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ ، میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو حاضر ہوں ، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے مفادات کی سیاست سے بڑھ کر وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے؟
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کو بانی سے ملاقات کرانے سے مشروط کیا تھا۔