ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہو گی

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز) ریلوے ٹریک کی مرمت کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس کل بحال ہو گی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کر لی گئی ، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس کل سے بحال ہو گی۔

مزید پڑھیں: ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

ٹرین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے ، ڈرون کے ذریعے بھی ٹرین کی نگرانی کی جائے گی ، ریلوے اسٹیشن اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

واضح رہے 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے نتیجے میں ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا ، مشکاف میں جعفر ایکسپریس پر حملہ میں ریلوے کا 382 فٹ ٹریک متاثر ہوا تھا۔ حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے کئی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں