گوجرخان پولیس کی کارروائی: دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) گوجرخان پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ایک اشتہاری ارشد کو گرفتار کرلیا، جو سال 2011 سے پولیس کی نظروں سے بچا ہوا تھا۔ ملزم ارشد نے سابقہ رنجش پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل اور چھ افراد کو زخمی کیا تھا۔ اشتہاری ارشد کے دیگر 16 ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور اس طرح کے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
وارث خان پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی: مضر صحت گوشت فروش گرفتار
وارث خان پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں مقدس علی، شرافت اور دانیال شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن: 3 ملزمان گرفتار
راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے سلیمان کو گرفتار کر کے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے شاہ جہان کو گرفتار کر کے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، جبکہ آراے بازار پولیس نے شہروز کو گرفتار کر کے 700 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ گرفتار
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں
راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بڑی کارروائیاں کیں۔ ٹیکسلا پولیس نے محمد علی کو گرفتار کر کے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، جب کہ جاتلی پولیس نے علی حیدر کو گرفتار کر کے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ وارث خان پولیس نے صفدر کو گرفتار کر کے 6 لیٹر شراب برآمد کی، اور کینٹ پولیس نے شہریار کو گرفتار کر کے 6 لیٹر شراب برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 95 گھروں، 73 دکانوں اور 300 سے زائد افراد کے کوائف چیک
راولپنڈی، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، جن کا مقصد جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا تھا۔ یہ آپریشنز تھانہ ایئرپورٹ، سول لائنز، ریس کورس اور صدر واہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جن میں پولیس کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی۔
سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 95 گھروں، 73 دکانوں، 10 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 2 کباڑ خانوں اور 300 سے زائد افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے اس کارروائی کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی تفتیشی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت اور علاقے میں امن و امان کی فضا قائم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
راولپنڈی پولیس کی بہترین کارکردگی، سی پی او سید خالد ہمدانی کی افسران کی حوصلہ افزائی
راولپنڈی: سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پی او نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔
تعریفی سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او نصیرآباد انسپکٹر سکندر نواز، سب انسپکٹر واجد محمود، سب انسپکٹر عبدالرحمٰن، اسسٹنٹ سب انسپکٹر لیاقت علی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار علی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عزت عباس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کانسٹیبل خالد خان، کانسٹیبل قاسم علی، کانسٹیبل قاسم عباس، کانسٹیبل جاوید اقبال، کانسٹیبل محمد وسیم، کانسٹیبل محمد وقاص، کانسٹیبل عادل تاج، کانسٹیبل شعیب اور کانسٹیبل سمید بھی تعریفی سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والے افسران میں شامل ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ امن و امان کا قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
راولپنڈی پولیس کی موثر کارکردگی، مجرم کو سزا
راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے نتیجے میں، معزز عدالت نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے مجرم خالد محمود کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔ مجرم نے گھریلو رنجش کے باعث اپنی اہلیہ عارفین کو قتل کیا تھا اور اس کو 2018 میں آر اے بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی ٹیموں کی بھرپور محنت کی تعریف کی اور کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانا حق اور انصاف کی فتح ہے۔
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر کو سزا
راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران، معزز عدالت نے منشیات سپلائر سید عالم کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سید عالم کو نصیر آباد پولیس نے ستمبر 2023 میں 1 کلو 400 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ اس ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔