اتوار,  16 مارچ 2025ء
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اعلامیے کے مطابق بینی زائی راغزائی سے جنڈولہ تک کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مختلف راستوں پر جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

مزیدپڑھیں:دارالحکومت میں فوج طلب، شرپسندوں کو گولی مارنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں بتایا گیا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے بینی زائی راغزائی سے جنڈولہ تک راستے پر کرفیو نافذ ہوگی، اس کے علاوہ تنائی سروکئی، جنڈولہ سڑک پر بھی کرفیو نافذ ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وانا زالئی کیمپ سے کیڈیٹ کالج روڈ بند رہے گا، کرفیو 17 مارچ 2025 کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، کوڑ قلعہ، منزئی، خرگئی، احمد وام اور جنڈولہ کے راستے بند رہے گے، ان راستوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔

سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے باعث راستوں پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 3 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

مزید خبریں