هفته,  15 مارچ 2025ء
اسلام آباد: ایف الیون مرکز میں چائنیز کال سینٹر پر ایف آئی اے اور پولیس کا چھاپہ، پاکستانی لڑکے لڑکیاں گرفتار

اسلام آباد(راجہ اسرار حسین) اسلام آباد کے ایف الیون مرکز میں ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک چائنیز کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کال سینٹر چائنیز مافیا کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا تھا اور یہاں مختلف سکیمز چلائی جا رہی تھیں۔

کارروائی کے دوران کال سینٹر میں کام کرنے والے پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لی گئیں۔ اطلاعات ہیں کہ متعلقہ تھانہ شالیمار کو اس کال سینٹر سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی منتھلی جاتی رہی تھی۔

ایف آئی اے، رینجرز اور متعلقہ پولیس نے کال سینٹر پر چھاپہ مارا، تاہم چائنیز افراد کو بھاگنے کا بھرپور موقع دیا گیا۔ کال سینٹر کا نام دھندہ جاری رکھنے کے لیے استعمال ہو رہا تھا، اور یہ کاروبار غیر قانونی سکیمز کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔

اس کارروائی کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا پتا چلایا جا سکے اور ان کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

مزید پڑھیں: 4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

مزید خبریں