پشاور(روشن پاکستان نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکے میں مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں، دیگر مجروحین میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔ پولیس افسران، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی افسران موقع پر موجود ہیں۔
تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکہ ہونے کے بعد شواہد اکٹھا کئے جا رہے ہیں، مفتی منیر شاکر کو انتہائی تشویشناک حالت میں منتقل کر دیا گیا.
