حافظ آباد(شوکت علی وٹو) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے رمضان سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا۔جہاں انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کر تے ہوئے اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اچانک رمضان سہولت بازار پہنچے جہاں انہوں نے سبزیوں، پھلوں، آٹا، چینی، کریانہ، چکن سمیت دیگر سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر تمام اشیاء کی وافر دستیابی، کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ رمضان سہولت بازار میں تمام اشیائے ضروریہ کی ہمہ وقت اور وافر دستیابی کو یقینی ہونا چاہیے تا کہ یہاں آنے والے لوگوں کو سستی اشیاء کی خریداری میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ رمضان سہولت بازار میں جہاں دیگر اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہیں تو وہی چینی، آٹا اور مرغی کا گوشت بھی عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہے اور عوام کی ایک بڑی تعداد اس رمضان سہولت بازار سے معیاری اور سستی اشیا ء خریدرہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے چیزوں کی قیمتوں اور کوالٹی کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا۔
