هفته,  15 مارچ 2025ء
حافظ آباد: سپرنٹنڈنٹ حامد کمال کی 40 سالہ خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈی سی آفس کے سپرنٹنڈنٹ حامد کمال مدت پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے۔سپرنٹنڈنٹ حامد کمال نے عرصہ 40سال تک سرکاری فرائض سر انجام دیئے۔انہوں نے اپنے دورِ ملازمت کے دوران ڈی سی آفس کی مختلف برانچ میں انتہائی فرض شناسی، ایمانداری اور خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سر انجام دیے۔سرکاری فرائض کی بہتراور ایمانداری سے بجا آواری پر کئی ڈپٹی کمشنر زاور دیگر افسران کی جانب سے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔ مدت ملازمت پوری ہونے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر، پی ایس او ٹو ڈی سی ملک عبدالقدوس اعوان،ڈسٹرکٹ ناظر ملک شعیب اسلم اعوان،محمد ندیم،رائے حسین علی،محمد نوید نون،ماجد حسین،اعجاز بشیر، تنویر حسین،محمد بلال، سید عامر شاہ، محمد عمران، ایپکا رہنماؤں اور دیگر ملازمین نے سپرنٹنڈنٹ حامد کمال کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ایپکا رہنماؤں نے سپرنٹنڈنٹ حامد کمال کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران جہاں حکومتی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق اپنے سرکاری فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیا تو وہی دفتر آنے والے سائلین اور شہریوں سے حُسن سلوک اور خوش اسلوبی سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹنڈنٹ حامد کما ل نے تمام ضلعی افسران، ایپکا رہنماؤں اور دیگر ملازمین کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ٹیم بن کر اپنے فرائض کو سر انجام دیا۔ ڈی سی آفس اور دیگر تمام دفاتر و برانچز کے ملازمین نے سرکاری فرائض کی بروقت ادائیگی میں ان کے ساتھ بھر پور معاونت کی۔

مزید خبریں