جمعه,  14 مارچ 2025ء
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 16 پیسے کمی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 241.47 روپے فی لٹر ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول 50پیسے،ڈیزل 5روپے31پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 70 پیسے کمی ہو سکتی ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لٹر قیمت 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اجناس کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، جس سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 33 پیسے کمی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد مٹی کا تیل فی لٹر 157 روپے 79 پیسے کا ہو جائے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حتمی اعلان حکومت کرے گی۔

صنعتوں میں استعمال ہونے والے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد فی لٹر لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت146 روپے 22 پیسے ہو جائے گی۔

مزید خبریں