جمعه,  14 مارچ 2025ء
برطانیہ میں 20 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنسز کی پروازوں کی بحالی کی توقع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) 20 مارچ کو برطانیہ میں ہونے والے فضائی حکام کے اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنس کے تجارتی مسافر اور مال بردار پروازوں کی بحالی کی توقع ہے۔

پاکستانی ایئرلائنسز کو برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ملنے کی صورت میں، دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط میں بہتری آ سکے گی، جو کہ پچھلے کچھ عرصے سے معطل تھے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی ایئرلائنسز کی طرف سے حفاظتی معیاروں اور دیگر ضروری شرائط پر بات چیت کی جائے گی تاکہ پروازوں کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی سفر کی بحالی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دے گی بلکہ پاکستانیوں کے لیے برطانیہ جانے یا واپس آنے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔

مزید خبریں