کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز) دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بولان پاس کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا،دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایاہواہے۔
مسافروں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی بھی ہے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنیس آپریشن جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
ان دہشتگردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے،واقعے سے متعلق حقائق اکٹھے کر رہے ہیں۔