اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) آلہ آباد کے صدر خالد خان آف گولڑہ نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کے دیرینہ کارکن اورحلقہ این اے 46 سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو وفاقی وزیر بنایا جائے،انجم عقیل خان کی پارٹی اور علاقے کیلئے بے مثال خدمات ہیں،مشکل وقت میں میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کےساتھ کھڑے رہنے والوں میں انجم عقیل خان بھی شامل ہیں اب جب پاکستان مسلم لیگ بر سر اقتدار ہے تو ایسے وقت میںوزارت انکا حق اور عوامی مطالبہ بھی ہے،انجم عقیل خان کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کو نہ صرف ایک زیرک سیاستدان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے وفاقی دارلحکومت بالخصوص حلقہ این اے 46 کے عوام کو بھی بے انتہاء فائدہ پہنچے گا اور انکے دیرینہ مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے،خالد خان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان حلقہ پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پر زورمطالبہ کرتے ہیں کہ انجم عقیل خان کو فوری طور پر وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائےتاکہ حلقے کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے میں مدد مل سکے۔
