حافظ آباد( شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ آباد عاطف نذیر نے عوامی مسائل کے بروقت حل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تھانہ سکھیکی منڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کےلیے درخواستیں پیش کیں جس پر ڈی پی او حافظ آباد نے فوری کاروائی کےاحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا بنیادی فریضہ عوام کو فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے۔ عوام کی دہلیز پر انصاف پہنچانے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تاکہ عوام کو کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کے بغیر ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ڈی پی او حافظ آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔ مزید کہا کہ پولیس کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔
