چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی، پی سی بی کا احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور پی سی بی کے سی او او کو نظر انداز کیا گیا۔ جبکہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران متعدد غلطیاں کیں۔

بھارت بنگلہ دیش میچ کے دوران ٹورنامنٹ کا غلط لوگو نشر کیا گیا۔ اور آسٹریلیا انگلینڈ میچ کے آغاز سے قبل بھارت کا ترانہ چلایا گیا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچا اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹھری۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد چیمپئنز ٹرافی کی تقریب تقسیم انعامات میں میزبان پاکستان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔

مزید خبریں