پشاور میں بارش کا سلسلہ جاری ، دیگر شہروں میں بھی بادل برسنے کا امکان

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا ،پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر شہید

اس کے علاوہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے۔

مری میں بارش اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، گوپس منفی 03، استوراور بگروٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں