90ء کی دہائی میں میچ فکسنگ کیسے ہوتی تھی ، کون کون ملوث تھا ؟ سب بتائوں گا ، راشد لطیف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کرکٹ میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں راشد لطیف نے کہا ہے کہ کتاب لکھنا شروع کر دی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا ، سب بتاؤں گا کہ میچ فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ اور اس میں کون کون ملوث تھا۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ 90 کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا ؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟۔ یہ سب باتیں کتاب میں موجود ہوں گی۔

مزید پڑھیں: بابر اور رضوان بیٹنگ انداز بدلیں،راشد لطیف

مزید خبریں