ایف آئی اے کی سیالکوٹ میں کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایف آئی اے ٹیم نے سیالکوٹ میں چھاپہ مارکر لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان ججہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم پر 8 سے زائد انسانی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:لیبیا کشتی حادثہ،جاں بحق 13 نوجوانوں کا تعلق ضلع کرم کے ایک ہی گائوں سے نکلا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان ججہ کشتی حادثے کے وقت سیالکوٹ پولیس کی حراست میں تھا، کشتی حادثے کے بعد ملزم نے ضمانت کروائی اور فرار ہوگیا تھا۔ 

واضح رہے کہ حادثہ مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا تھا، جہاں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔ لیبیا کے ریڈ کریسنٹ نے اعلان کیا تھا کہ زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا بندرگاہ پر کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہوئے، تاہم اب یہ تعددا 16 تک پہنچ گئی ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ کے منظم گروہ بے نقاب کرتے ہوئے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے مزید 3 ملزمان گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف ائی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شوگئی (یوسف)، عبد الرحمٰن اورنعمان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے ساتھ شادی کے نام پر اسمگل کیے جانے والی متاثرہ لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ 

ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کے نام پر ملازمت کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر سی زیڈ 6034 کے ذریعے چین جا رہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ ایجنٹس لڑکیوں کو ملازمت دلوانے کے لئے چینی شہریوں کے ساتھ شادی کروانے میں ملوث پائے گئے، منظم گینگ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔بعد ازاں ملزمان ان لڑکیوں کا ڈیٹا اور دستاویزات عبدالرحمان اور نعمان نامی ایجنٹوں کو دیتے ملزم عبدالرحمان اور نعمان چینی ایجنٹ پاول کے ساتھ ساز بازکرتے تھے، پاول نامی ایجنٹ بھاری رقوم کے عوض چینی کلائنٹ کا بندوبست کرتا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ائیرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانیوں لڑکیوں کو شادی جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔۔گرفتارملزمان میں خاتون بھی شامل تھی، ملزمان کی شناخت مسز عائشہ، ناصر، عبدالرحمن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں