بدھ,  23 اپریل 2025ء
وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کو قلمدان تفویض ، علیم خان کا 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان  نیوز) وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے ارکان کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔

حنیف عباسی کو ریلوے، طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم اور خالد حسین مگسی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محمد منیر وٹو آبی وسائل، اورنگزیب کھچی قومی ورثہ و ثقافت کے وزیر ہونگے، محمد جنید انور کو بحری امور ، رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار جبکہ سردار یوسف کو مذہبی امور کی وزارت دیدی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شزا فاطمہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گی، رانا مبشر اقبال پبلک افیئر یونٹ اور مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں توسیع، ایوان صدر میں نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

دوسری جانب آئی پی پی کے سربراہ اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تین میں سے دو وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، وہ نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے جبکہ صرف مواصلات کی وزارت اپنے پاس رکھیں گے۔

مزید خبریں