هفته,  23 نومبر 2024ء
انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)

سندھ میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین راشدی سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات میں اتفاق کرلیا گیا۔

کراچی میں جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین راشدی سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات کے موقع پر صفدرعباسی، سردار رحیم، نند کمارگوکلانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جاری احتجاج پر بات چیت کی گئی۔ پی ٹی آئی نے 20 فروری کو مورو میں جی ڈی اے کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر کروائے گئے، انتخابی دھاندلی کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

مزیدپڑھیں:مجلس وحدت المسلمین کی چھٹی ،پی ٹی آئی نے نئی اتحادی جماعت ڈھونڈھ لی

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے آئندہ رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید خبریں