ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کے 26 ویں ایڈیشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں 70 لاکھ ریال سے زائد کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان مسابقہ برائے قرآن کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر ریاض ریجن شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف الیشخ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔
شاہ سلمان مسابقے میں شریک امیدواروں نے حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کے مقابلوں میں حصہ لیا اس موقعہ پر کامیاب امیدواروں نے تلاوت کلام پاک کی تلاوت بھی کی جبکہ وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اپنے خطاب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قران پاک کا نزول رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہوا اور قرآن پاک انسانیت کی بھلائی اور اسکی فلاح کی کتاب ہے اور اس پر عمل پیرا ہوکر مسلمان اپنی زندگیوں کو بہتر بناتے ہیں اور راہ ہدایت حاصل کرتے ہیں۔
تقریب کے آخر میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں 70 لاکھ ریال سے زائد انعامات تقسیم کیے گئے۔
مزید پڑھیں: ریاض الجنہ پر سال میں ایک بار نوافل ادائیگی کی پابندی ختم