اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) راجہ ضمیر الدین احمد، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان، اپنے ہمراہ سابق سکریٹری جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈوکیٹ شفقت عباس تارڑ، بیریسٹر عثمان گھمن، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان، اور سابق سکریٹری جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈوکیٹ تصدیق کے ہمراہ وزارتِ قانون و انصاف کا دورہ کیا اور جناب اعظم نزیر تارڑ، وفاقی وزیر قانون، کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کی۔
اس موقع پر راجہ ضمیر الدین احمد نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے وفاقی وزیر قانون جناب اعظم نزیر تارڑ کی ایک سال کی کارکردگی پر ان کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جناب اعظم نزیر تارڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جس طرح دن رات محنت کی ہے، وہ تاریخ میں ایک مثال ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اعظم نزیر تارڑکو مزید ہمت دے تاکہ وہ ملک کی خدمت میں مزید بہتر کام کر سکیں۔ آمین۔
مزید پڑھیں: چکوال: پانچ ڈیرا مسجد کمیٹی کی جانب سے راجہ ضمیر الدین ایڈوکیٹ کا شکریہ