راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق:
-
تھانہ نصیر آباد پولیس کا اقدام
پولیس نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم عبدالسلام کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنی اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی تو ملزم کا جرم ثابت ہوگیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے سزا دلوائی جائے گی۔ -
ایس پی صدر کی کھلی کچہری
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں نے اپنے مسائل سنوائے اور متعلقہ افسران کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت اور انہیں بہترین سروس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ -
سی پی او کی ہدایت پر سرچ آپریشنز
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے جن میں گھروں، کرایہ داروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر تلاشی لی گئی۔ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری تھا۔ -
ریس کورس پولیس کا جوا مخالف آپریشن
ریس کورس پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 09 قماربازوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 14,300 روپے نقد رقم، 08 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کیے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ قماربازی کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ -
وارث خان پولیس کی کارروائیاں
وارث خان پولیس نے چیک ڈس آنر اور ضرر کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان بلاول یعقوب اور سلیمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں مزید جاری رکھی جائیں گی۔ -
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں
پیرودہائی، کینٹ، رتہ امرال اور ویسٹریج پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا اور 3 کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ -
غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی
وارث خان اور بنی پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ آلات بھی برآمد کیے۔ -
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں
کلرسیداں اور دھمیال پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ ریس کورس پولیس نے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا اور 10 لیٹر شراب برآمد کی۔مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف مختلف کاروائیوں میں متعدد ملزمان گرفتار