منگل,  04 مارچ 2025ء
ترکی حکومت کی اسکالرشپ 2025: دنیا بھر کے طلباء کے لیے ایک بہترین موقع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ترکی حکومت نے دنیا بھر کے ذہین ترین طلباء کے لیے 2025-2026 کے لیے اپنی Türkiye Burslari اسکالرشپ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپ دنیا بھر کے طلباء کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ ترکی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کریں۔

اس اسکالرشپ میں شامل ہیں:

  • مفت ٹیوشن فیس: ترکی کے چند ممتاز یونیورسٹیوں میں پڑھائی کی فیس صفر ہوگی۔
  • ماہانہ وظیفہ: آپ کی زندگی گزارنے کے لیے ایک اچھا وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔
  • فلائٹ ٹکٹ: آپ کے آنے جانے کا خرچہ حکومت اٹھائے گی۔
  • صحت بیمہ: آپ ذہنی سکون کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کا صحت بیمہ کیا جائے گا۔
  • رہائش: آپ کو کیمپس پر آرام دہ رہائش فراہم کی جائے گی۔
  • ترک زبان کورس: آپ کو ترک زبان سیکھنے کا موقع ملے گا تاکہ آپ ترکی کی زبان اور ثقافت میں خود کو ڈوبو سکیں۔

اور یہ سب کچھ آپ کے لیے صرف ایک درخواست پر دستیاب ہے! اس اسکالرشپ سے نہ صرف آپ کو تعلیم کا موقع ملے گا بلکہ ترکی کے تاریخی مقامات دیکھنے، ترک کھانوں کا مزہ لینے اور دنیا بھر سے نئے دوست بنانے کا موقع بھی ملے گا۔۔

مزید پڑھیں: اسری یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں النفیس میڈیکل کالج کا 8 واں کانووکیشن: 250 طلباء کو ڈگریاں دی گئیں

مزید خبریں