اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کےکارکنوں نےمطالبہ کیا ہے کہ انجم عقیل خان احمد کو وفاقی وزیر بنایا جائے، انجم عقیل خان کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، وہ مشکل وقت میں بھی اپنے قائدمیاں محمد نواز شریف اور پارٹی کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہے، وفاقی کابینہ میں حالیہ توسیع میںانجم عقیل خان جیسے مخلص اور دیرینہ کارکن کو نظر انداز کرنا اور انہیں وفاقی وزیرنہ بنانا انتہائی زیادتی اور انکی قربانیوں سے رو گردانی ہے، حلقے میں کرائے گئے ترقیاتی کام انجم عقیل خان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور اہل علاقہ کیلئے انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،لیگی کارکنوں خالد خان،معین خالد، عار ف محمود، غلام احمد و دیگرنے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہانجم عقیل خان جیسےمخلص اور وفادار کارکن کا حق ہے کہ انہیں وفاقی وزیر بنایا جائے تاکہ عوامی خدمت کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہ سکے۔
