جمعه,  20  ستمبر 2024ء
وزارت صحت نے کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نگراں وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وزارت صحت اور اس کے ماتحت اداروں میں غیر متعدی بیماریوں کا سبب بننے والے میٹھے مشروبات (کولڈ ڈرنکس) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور دیگر وزارتوں کو ایڈوائزری بھی جاری کی ہے کہ وہ بھی ان مشروبات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کریں۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (PNHAA) اور دوسری سول سوسائٹی کی تنظیموں نے وزیرصحت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سے غیر متعدی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدپڑھیںپاکستانی الیکشن کے حوالے سے منسوب بیان جعلی قرار، یورپی یونین کو تردید جاری کرنی پڑگئی

پناہ کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہفتے قبل پناہ کے اشتراک سے وزارت صحت میں ہونے والے نیشنل ڈائیلاگ میں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وزارت صحت میں مضر صحت میٹھے مشروبات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کریں گے اور دوسری وزارتوں کو بھی اس سے متعلق ہدایات جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مختصر مدت میں پاکستان میں صحت کی بحالی کے حوالے سے اہم اقدامات اور اصلاحات کی ہیں جن میں سے ایک میٹھے مشروبات کے استعمال پر پابندی لگانا بھی شامل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News