کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز)نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ تاجر طبقے اور عوام کو امن دینا آئینی ذمے داری ہے، امید ہے تاجر کسی بھی انفرادی مفادات کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔
میڈیاسے گفتگومیں اُنہوں نے کہا کہ شہر میں کاروبارِ زندگی رواں دواں ہے اور بازار کھلے ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام اور تاجر کسی خلاف قانون عمل کا حصہ نہیں بنے جو کہ خوش آئند بات ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کے تحفظات کے ازالے کے لیے ملکی قوانین کے مطابق راستہ اختیار کیا جانا چاہیے، قانون اور امن کا راستہ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی،بڑا دعویٰ سامنے آگیا
میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کوئی بھی عمل جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے درست نہیں، امید ہے کہ تاجر طبقہ کسی بھی انفرادی مفادات کےلیے استعمال نہیں ہو گا۔











