اتوار,  20 اپریل 2025ء
حافظ آباد: ڈکیت تحسین پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت تحسین ولد امین سکنہ کوٹلی ریت والی گوجرانولہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ۔ اسٹنٹ سب انسپکٹر گلزار حسین انچارج چوکی Aڈویژن معہ ہمراہی پولیس ملازمین ڈکیت تحسین ولد امین برریمانڈ جسمانی کوریکوری کے سلسلہ میں لے جا رہے تھے کہ علاقہ تھانہ ونیکی تارڑ نزد اکانوالی میں ملزم کے ساتھیوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ جس میں کراس فائرنگ سے ملزم کی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاکت ہو گئی ہے۔ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔اشتہاری تحسین سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید خبریں