حافظ آباد(شوکت علی وٹو)رمضان المبارک 2025 کی پہلی سحری میں ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر دم توڑ گیا گھریلو صارفین کو سحری کی تیاری میں شدید مسائل کا سامنا پڑ رہا ہے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔
کسوکی روڑ محلہ بہاولپورہ غربی، شرقی سمیت متعدد علاقوں سے کم پریشر کی شکایات آ رہی ہیں کہیں پریشر بالکل بھی نہیں آرہا گھریلو صارفین کو پہلی سحری میں ہی سوئی گیس کے نہ ہونے سے مشکلات پیش آ رہی ہے گھریلو صارفین کا کہنا ہے رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے. گھریلو صارفین پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں روزہ مومن کے لیے انتہائی ضروری ہے صاحب حیثیت افراد تو بازار سے مہنگی سحری خرید سکتے ہیں عام شہری کی پریشانی میں اضافہ ہے.
مزید پڑھیں: پاکستان میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع، مہنگائی کا جن بے قابو، منافع خوروں نے غریب طبقے کو لوٹنا شروع کردیا
متعلقہ اتھارٹیز سوئی گیس سے مطالبہ ہے کہ وہ سحر و افطار کے وقت سوئی گیس کے فل پریشر کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ اہل اسلام رمضان المبارک کی ساعتوں میں روزہ جیسے اہم مذہبی فریضہ کی ادائیگی کر سکیں.