جمعه,  28 فروری 2025ء
پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا۔

رمضان اور عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر پی آئی اے نے ٹورنٹو سے کراچی ٹکٹوں پر دس فیصد رعایت اور پیرس سے اسلام آباد کے کرایوں میں 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

 مزید پڑھیں : رمضان سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی سمیت مختلف اشیاء مہنگی ہو گئیں

موقر قومی اخبار نے پی آئی ا ے کے کارپوریٹ ونگ کے حوالے سے بتایا کہ ٹورنٹو سے کراچی کے لئے مسافر 31 مارچ تک اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اس کے لئے بکنگ دس مارچ تک کرائی جا سکتی ہے۔

پیرس سے ٹکٹوں کی بکنگ دو مارچ تک کرائی جا سکتی ہے، اس سہولت سے مسافر آج اٹھائیس فروری سے 16 مارچ تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مسافر آن لائن بکنک بھی کرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں