منگل,  23  ستمبر 2025ء
ریلز بنانے سے روک ٹوک اور موبائل چھیننے پر بیوی نے خودکشی کرلی

چھتیس گڑھ(روشن پاکستان نیوز )سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کی شوقین بیوی نے شوہر کی روک ٹوک اور موبائل چھیننے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں 5 سالہ بیٹی کی ماں رچنا ساہو نے چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رچنا ساہو اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی تھی جس پر اس کا شوہر سے آئے دن جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روز بھی ریلز اپ لوڈ کرنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ریڈزون بلال مسجد قدیمی مدرسہ 10 سالہ عبداللہ قتل،9دن بعدبھی ملزمان کا سراغ نہ لگایاجاسکا

شوہر نے غصے میں آکر بیوی سے موبائل چھین لیا تھا جس پر دونوں کے درمیان بات چیت بند تھی اور آج رچنا نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی جب کہ شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئی تاہم بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا۔

مزید خبریں