لاہور (روشن پاکستان نیوز) آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ ہمیں کل کا میچ جیت کر افغان فینز کو خاموش کروا کر خوشی ہو گی۔
آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین نے پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی وجہ سے تیاری متاثر ہوتی ہے۔ اور جب بھی ایسے ٹورنامنٹ ہوتے ہیں تو اس کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر مجھے کل کا میچ افغانستان کیخلاف کھیلنے میں کوئی مسلہ نہیں ہے۔ ماضی میں کرکٹ آسٹریلیا کی پالیسی رہی ہے اور ابھی تک ہماری ٹیم نے ایک میچ کھیلا ہے۔ تاہم محسوس ہو رہا ہے کہ ہم ٹورنامنٹ کے اہم لمحے میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: رمضان سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی سمیت مختلف اشیاء مہنگی ہو گئیں
مارنس لبوشین نے کہا کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے اور افغانستان کے خلاف بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہمیں کل کا میچ جیت کر افغان فینز کو خاموش کروا کر خوشی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کل کا میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہیں گے۔ جبکہ افغانستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔ افغانستان کی ٹیم اچھی فارم میں ہے اور ان کے باؤلرز کافی اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔