جمعرات,  27 فروری 2025ء
چٹھہ داد کے قریب تیز رفتار اوورلوڈ ڈمپر کی ٹکر سے 45 سالہ سائیکل سوار جاں بحق

حافظ آباد (شوکت علی وٹو) ضلع حافظ آباد میں چٹھہ داد کے قریب ایک اور افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک تیز رفتار اوورلوڈ ڈمپر نے سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت چٹھہ داد کے رہائشی 45 سالہ خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب متوفی خالد اپنی سائیکل پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار اوورلوڈ ڈمپر نے اسے روند ڈالا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حافظ آباد میں انتہائی اوورلوڈ بے لگام ڈمپرز آئے روز سڑکوں پر خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، جن کو سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ٹریفک پولیس نے جان بوجھ کر کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ،کم عمر اور نشے میں دھت ڈرائیوروں کی وجہ سے حافظ آباد کی سڑکیں مقتل گاہ بن گئیں ہیں، شہری سراپا احتجاج،حکومتی اختیارات کے باوجود ان کا استعمال نہ کرنا اور چپ سادھنے سے لوگوں کا آئے روز حادثات سے مرنا بڑی نااہلی سستی کاہلی اور بڑی غفلت ہے۔جبکہ حکومت کے اربوں روپے سے بنے روڑز تباہ ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے ڈمپرز پر ڈرائیورز کم عمر اور نشے کی حالت میں انتہائی اوور لوڈ ڈمپرز چلاتے ہیں،جسکی وجہ سے سڑکوں پر حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے،سیکرٹری ڈی ار ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی غفلت سے ڈمپرز چل رہے ہیں ڈمپرز مافیاء کیخلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے جو بغیر کاغذات کے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس 50 سے 60 ٹن وزن لیکر روڑز اور لوگوں کو موت بانٹ رہے ہیں

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میچز،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کیلئے روٹ پلان تشکیل دے دیا

مزید خبریں