جمعرات,  27 فروری 2025ء
عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا بانی کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

ایک نجی چینل کو انٹرویو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کبھی معافی نہیں مانگیں گے، معافی مانگنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لیے کچھ نہیں مانگ رہے، وہ ایک عام آدمی کے طور پر انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں ، وہ جمہوریت کے لیے سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے باقی لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے مؤقف سے تھوڑا پیچھے ہٹیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف سے ملاقات عمران خان کی اجازت سے کی تھی، آرمی چیف سے دوسری ملاقات ابھی شیڈول میں نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر بہت افسوس ہوا،بورڈ کے حالات کو درست کرنا پڑے گا،رانا ثنااللہ

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

مزید خبریں