بدھ,  26 فروری 2025ء
پاکستان میڈیا کونسل کے وفد نے مرکزی صدر مہر حمید انور کی ہدایات پر پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے نومنتخب چیئرمین مزمل شیخ سے ملاقات

صحافیوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور صحافتی آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے . معین اللہ شاہ / میاں خرم شہزاد

کراچی (میاں خرم شہزاد) پاکستان میڈیا کونسل کے وفد نے مرکزی صدر مہر حمید انور کی ہدایات پر پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے نومنتخب چیئرمین مزمل شیخ سے ملاقات کی اور انہیں چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کراچی چیپٹر کے صدر معین اللہ شاہ، سیکرٹری جنرل میاں خرم شہزاد، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد قادر عباسی اور ذوالفقار احمد شیخ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران معین اللہ شاہ صدر کراچی چیپٹر پاکستان میڈیا کونسل نے مزمل شیخ کو چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی قیادت میں “پی ایم سی” کی فلاح و بہبود کے لئے نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مزمل شیخ میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں گے اور اس کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔ میاں خرم شہزاد سیکرٹری جنرل (کراچی چیپٹر) نے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل ہمیشہ سے ملک کے صحافتی حقوق کے دفاع کے لیے کوشاں رہی ہے اور کراچی چیپٹر اس حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزمل شیخ کے ساتھ مل کر میڈیا کی ترقی اور صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ پاکستان میڈیا کونسل سندھ کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. اس ملاقات میں محمد قادر عباسی اور ذوالفقار احمد شیخ نے بھی مزمل شیخ کو چیئرمین منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ مل کر میڈیا کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے حقوق کا تحفظ اور صحافیوں کی فلاح کے لیے پاکستان میڈیا کونسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ مزمل شیخ نے اس موقع پر پاکستان میڈیا کونسل سندھ نے مرکزی صدر مہر حمید انور اور مرکزی قیادت سمیت پی ایم سی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے تمام ممبران کے لیے بہترین کام کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ میڈیا کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور صحافیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ ملاقات کے اختتام پر معین اللہ شاہ، میاں خرم شہزاد، محمد قادر عباسی، ذوالفقار احمد شیخ اور مزمل شیخ نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پاکستان میڈیا کونسل کے مقاصد اور اہداف کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان میڈیا کونسل کی جانب سے میڈیا کے حقوق، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھی جائے گی تاکہ صحافیوں کی مشکلات کا حل نکالا جا سکے اور پاکستان کی صحافتی صنعت میں مزید ترقی ہو سکے۔

مزید خبریں