بدھ,  26 فروری 2025ء
پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کی ملاوٹ مافیاء کے خلاف بھرپور کارروائیاں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حافظ آباد کے سٹی ایریا اور مضافات میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران 92 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 8 پوائنٹس پر 1 لاکھ 39 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 25 کو وارننگ دی گئی۔تفتیش کے دوران بھاری مقدار میں فنگس زدہ سبزیاں، ایکسپائرڈ اشیاء اور رینسڈ آئل تلف کیے گئے۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں کی گئیں۔علی الصبح 47 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی، جس میں معلوم ہوا کہ کھانوں کی تیاری میں زائد المعیاد اجزاء کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ معروف سویٹس اینڈ بیکرز کو ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ گندے اور بدبودار ٹماٹروں اور زائد المعیاد مصالحہ جات کا استعمال بھی پایا گیا۔فنگس زدہ اور ایکسپائرڈ اشیاء کا خوراک میں استعمال موزی امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ شہریوں کو اشیاء خریدنے سے پہلے ان کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید خبریں