کھوہار(روشن پاکستان نیوز) کھمبی ٹریکٹر میلہ میںکھوہار کے ٹریکٹر ز نے توا ہل مقابلے میںدوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ٹریکٹر کے مالکان ماسٹر زاہد نے پانچ ہزار اور ان کے بیٹے ملک جنید نے ٹریکٹر کے ڈرائیور ر استاد نعیم عرف نمی کھوہار کو دو ہزار نقد انعام دیا،جبکہ کھمبی میلے میں نمایاں پوزیش حاصل کرنے پرملک ربانی رضا وحید ،ملک عدنان ،ملک متین ،فیاض بھٹی ،سائیں بھٹی نےماسٹر زاہد اعوان ،ملک جواد اعوان ،ملک جنید اعوان اور ڈرائیور استاد نعیم عرف نمی کھوہار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسےکھوہار اور اہل علاقہ کے لیے اعزاز قرار دیاہے، مقابلے میں درجنوں ٹریکٹرز نے حصہ لیا جس میں کھوہار کے دو ٹریکٹروں نے دوسری اور تیسری پوزیشن لے کر اہل علاقہ اور کھوہار کے لوگوں کے دل جیت لیےیہ اس نوعیت کا علاقہ میں پہلا ٹریکٹر میلہ تھا جس میں عوام نے خوب انجوائے کیا ۔
