منگل,  25 فروری 2025ء
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے افضل بٹ کو پی ایف یو جے کا صدر، ارشد انصاری کو سیکریٹری جنرل، اور سعید جان کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایف یو جے کے ملک بھر سے دیگر تمام نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد صحافت جمہوریت کا لازمی جزو ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزاد صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے انتخابات: افضل بٹ صدر، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل اور سعید جان فنانس سیکرٹری منتخب

انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے صحافیوں کی مضبوط آواز ہے اور ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کے انتخاب کو صحافیوں کے لئے ان کی لگن اور وابستگی کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں