واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے کی امریکی اپارٹمنٹ میں مہنگی رہائش پر ہنگامہ برپا ہوگیا،
تفصیلات کے مطابق مشہور امریکی سیاسی مبصر اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے جیکسن ہنکلے نے ایکس پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے ایک پوسٹ کی جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے کی تصاویر شامل کی گئیں۔
ہنکلے نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح یائر نیتن یاہو میامی میں ایک لگژری اپارٹمنٹ میں ایک ساتھی کے ساتھ چھپا ہوا ہے۔ ہنکلے نے وضاحت کی کہ اس اپارٹمنٹ کا کرایہ 5 ہزار ڈالر ماہانہ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کا بیٹا جنوری کے وسط سے ہیلینڈل بیچ کمپلیکس میں رہائش پذیر ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا کرایہ کون ادا کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان بہت خوش تھے ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکلاء کا ردِ عمل سامنے آ گیا
تصاویر میں 33 سالہ نوجوان وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی تصاویر میں کبھی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کافی پیتے ہوئے، کبھی اپنا فون براز کرتے ہوئے اور کبھی سوچتے ہوئے نظر آرہا ہے۔