اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
برائیڈن کارس پاؤں کے انگھوٹے کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے۔ آئی سی سی نے برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی۔
مزیدپڑھیں:انگلینڈ کو شکست: آسٹریلیا نے 352 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر لیا
ریحان احمد کو برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
ریحان احمد کی اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔