اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑی آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور اسٹرائیکر کیمپ کے پلیئرز کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسٹرائیکر کیمپ کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کو بھی مشاورتی عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔
ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ کوچنگ اسٹاف میں ردوبدل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ بڑا میلہ