پیر,  24 فروری 2025ء
پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزارت صحت نے پرائیوٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیس میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزارت صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 12 لاکھ روپے فیس رواں سال سے لاگو ہو گی ، اس سے قبل پرائیویٹ میڈیکل کالجز طلبہ سے سالانہ 30 لاکھ روپے تک فیس لے رہے تھے۔

حکام کے مطابق ہائی پاور کمیٹی نے اپنی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو بھجوا دی ہیں، ہائی پاور کمیٹی وفاقی وزارتِ صحت اور پی ایم ڈی سی کے افسران پر مشتمل ہے۔ اسحاق ڈار کی منظوری کے بعد تجویز پی ایم ڈی سی کونسل سے منظور کرائی جائے گی۔

مزید پڑھی: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پییکا ایکٹ مسترد، آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عہد

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسحاق ڈار کو دو خطوط لکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں