کراچی (میاں خرم شہزاد) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی قیادت میں ٹریفک پولیس اور میڈیا کے مابین رسمی ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی. اس تقریب میں صحافی حضرات نے شرکت کی اور کراچی میں ٹریفک سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا. صحافی حضرات نے اپنی آراء پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے موجودہ مسائل کو مشترکہ کوششوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے اس اہم قدم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی ملاقاتوں سے مسائل کے حل میں تیزی آئے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ میڈیا کی قیمتی آراء کو پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور نظام کی بہتری کے لیے میڈیا کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ رسمی ملاقات میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جنہوں نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ ٹریفک پولیس نے یقین دہانی کرائی کے، یو ٹرن کی خلاف ورزیاں،ون وے, اوور اسپیڈنگ اور دیگر مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے امید ظاہر کی کہ میڈیا اور ٹریفک پولیس کے درمیان مضبوط رابطے سے شہر کی ٹریفک میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو درپیش مسائل کم ہوں گے۔
مزید پڑھیں: اینکر پرسن ڈرامہ ارٹسٹ ساجد حسن کے بیٹے کو کراچی ڈیفنس سے گرفتار کرلیا گیا